Home sticky post 4 بنگلہ دیش اے سیمی فائنل میں بھارت اے کو شکست دے کرایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں پہنچ گیا

بنگلہ دیش اے سیمی فائنل میں بھارت اے کو شکست دے کرایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں پہنچ گیا

Share
Share

دوحہ:بنگلہ دیش اے نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میں بھارت اے کو سُپر اوور میں شکست دی۔

دوحہ میں کھیل گئے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنائے۔ اوپنر حبیب الرحمان سوہان نے 65رنز کی اننگز کھیلی۔ مہروب حسن 48رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ جشان عالم 26رنز بنا سکے۔ بھارت اے کی جانب سے گرجاپنیت سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارت اے نے بھی 20اوورز 6وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنائے اور فیصلے کے لئے سُپر اوور کا سہارہ لیا گیا۔ اوپنرز ’’پریانش آریا‘‘ نے44 اور ’’سوریا ونشی نے‘‘ 38رنز بنائے۔ ’’جتیش شرما‘‘ 33 اور ’’نیہال ودھیرا‘‘ 32رنز بنا سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ابو حیدر اور رقیب الحسن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

دلچسپ مقابلے کے بعد سُپر اوور میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھارت اے کو رن بنانے کا موقع نہ دیا اور ابتدائی دونوں گیندوں پر وکٹیں گرائیں۔ بنگلہ دیش اے نے ایک رن کا ہدف حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...