Home sticky post بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کو جزوی این او سی جاری کر دئیے

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کو جزوی این او سی جاری کر دئیے

Share
Share

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو جزوی این او سی جاری کر دیے ہیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق مستفیض الرحمان سمیت متعدد کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے باعث محدود مدت کے لیے اجازت دی گئی ہے۔ مستفیض الرحمٰن کو 26 مارچ سے 12 اپریل اور 24 اپریل سے 3 مئی تک این او سی دیا گیا ہے اور انہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔پرویز حسین ایمان، شریف الاسلام، رِشاد حسین ، تنزید حسن اور ناہید رانا کو مختلف
مدت کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

بنگلہ دیش ٹیم کا کیمپ 27 مارچ سے شروع ہوگا، جبکہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب رہیں، جو ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے لیے اہم ہے۔بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 17، 20 اور 23 اپریل جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 27 اپریل سے شروع ہوگی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...