Home #ٹرینڈ پی ایس ایل کی “انفینیٹی” ٹرافی لاہور پہنچ گئی

پی ایس ایل کی “انفینیٹی” ٹرافی لاہور پہنچ گئی

Share
Share

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی “انفینیٹی” ٹرافی مختلف شہروں کا دورہ کرتی ہوئی لاہور پہنچ گئی ہے۔ یہ ٹرافی پشاور سے لاہور پہنچی جہاں شائقین کرکٹ نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔

انفینیٹی ٹرافی کی رونمائی 11 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کی گئی تھی، جس کے بعد اس کے ملک گیر ٹور کا آغاز مزار قائد سے ہوا۔ کراچی میں ٹرافی کو ایمپریس مارکیٹ، سی ویو، میئر ویدر ٹاور اور لیاری کے مختلف مقامات پر لے جایا گیا۔

حیدر آباد میں ٹرافی مکلی نیکروپولس، شاہ جہاں مسجد اور حیدر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پیش کی گئی۔ بعد ازاں 1600 جیم اسٹونز سے تیار اس خوبصورت ٹرافی نے اسلام آباد میں فیصل مسجد اور یادگار پاکستان سمیت راولپنڈی کے کرکٹ گراؤنڈز کا بھی رخ کیا۔

ٹرافی کو سکردو کے دلکش مقامات جیسے کھپلو فورٹ، کٹپانا ڈیزرٹ، گھواری، کیرس سسپنشن برج اور اپر کچورا لیک میں بھی پیش کیا گیا، جبکہ پشاور میں اسے تاریخی سیٹھی ہاؤس اور کرکٹ اسٹیڈیم لے جایا گیا۔

پی ایس ایل ٹرافی ٹور کے دوران انفینیٹی ٹرافی آئندہ دنوں میں دیگر شہروں کے ساتھ ملتان اور کوئٹہ کا بھی دورہ کرے گی، جہاں شائقین کو اس کے قریب سے دیدار کا موقع ملے گا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...