Home کھیل بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے سیاست شروع کر دی

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے سیاست شروع کر دی

Share
Share

لاہور: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن حکمران جماعت بنگلا دیش عوامی لیگ کی جانب سے 7 جنوری کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری جنرل بہاؤالدین نسیم نے بتایا کہ شکیب نے ہفتہ کو پارٹی سے نامزدگی فارم لئے اور وہ ممکنہ طور پر تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

بہاؤ الدین نسیم نے کہا کہ شکیب ایک مشہور شخصیت ہیں اور نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں، ان کا اپنے جنوب مغربی آبائی ضلع ماگورا یا دارالحکومت ڈھاکہ میں کسی نشست پر انتخاب لڑنے کا امکان ہے۔

شکیب الحسن اس وقت انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...