Home Uncategorized بنگلا دیش انتخابات،شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کوواضح اکثریت مل گئی

بنگلا دیش انتخابات،شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کوواضح اکثریت مل گئی

Share
Share

بنگلا دیش: بنگلا دیش کے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے جس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ نے 60 فیصد سے زائد سیٹیں جیت لی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلاد یشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے آبائی حلقے گوپال گنج سے اپنی سیٹ جیت لی، اس کے علاوہ ان کی پارٹی عوامی لیگ نے غیر حتمی نتائج کے مطابق 204 سیٹیں اپنے نام کر لی ہیں، حسینہ واجد کی اتحادی جماعت جاتیہ پارٹی بھی 9 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

بنگلا دیش کی کل 300 سیٹوں میں سے 264 کے نتائج سامنے آچکے ہیں، انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے کے بعد شیخ حسینہ واجد کے 5 ویں بار وزیر اعظم بننے کا امکانات روشن ہو گئے ہیں، بنگلادیش میں اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

ادھر بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے بھی اپنی نشست جیت لی، شکیب الحسن نے اپنے حریف کو 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی، شکیب الحسن مغربی شہر ماگورا سے عوامی لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...