Home Uncategorized بنگلادیشی عبوری حکومت کا حسینہ واجد کے محل کو میوزیم بنانے کا فیصلہ 

بنگلادیشی عبوری حکومت کا حسینہ واجد کے محل کو میوزیم بنانے کا فیصلہ 

Share
Share

 

ڈھاکا:بنگلادیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پُرتعیش محل کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے سابق وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ گنبھابن محل کا دورہ کیا۔

 

اس موقع پر عبوری سربراہ محمد یونس نے کہا کہ میوزیم میں غلط طرز حکمرانی اور جبر کی یادوں کو محفوظ رکھنا چاہیے۔

 

 

میوزیم میں حسینہ واجد کی حکومت کے زیر انتظام بدنام زمانہ “ہاؤس آف مررز” حراستی مرکز کی نقل بھی شامل ہوگی۔

 

یاد رہے کہ دو مہینوں کی طلبا تحریک کے بعد 5 اگست کو شیخ حسینہ واجد فرار ہوگئی تھیں اور فوج نے ملک میں عبوری حکومت قائم کی تھی۔

 

جس کے بعد سے ملک میں کئی نوجوان طلبا کے قتل کے الزام میں شیخ حسینہ واجد، ان کے وزرا اور پولیس افسران کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...