Home Uncategorized بنگلادیش نیشنل پارٹی کا عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

بنگلادیش نیشنل پارٹی کا عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

Share
Share

ڈھاکا: جماعت اسلامی کے بعد بنگلا دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی نے بھی عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ دو انتخابات میں دھاندلی کی، اکتوبر سے اب تک پارٹی کے 18ہزار سے زائد رہنما اور حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا لہٰذا ہم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات 7 جنوری 2024ء کو شیڈول ہیں، جماعت اسلامی بنگلا دیش سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...