نیویارک:خبر گرم ہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اہلیہ مشیل کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا اور دونوں اس وقت ’’اچھے دوستوں‘‘ کی طرح ساتھ رہ رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن نے سابق امریکی صدر کے ساتھ رومانوی تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتی آئی ہیں۔
اس کے باوجود دونوں کے درمیان قربتوں کی خبریں وائرل ہیں جس کے باعث بارک اوباما اور اہلیہ مشیل کی 30 سالہ ازدواجی زندگی ایک ‘چیلنجنگ مرحلے’ میں ہے۔
اوباما اور مشیل کے واقف کار ایک ذریعے نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اوباما اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ جوڑے کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ جینیفر اینسٹن سے ‘افیئر’ کی خبروں پر مشیل مایوسی کا شکار ہیں اور اب ان کے درمیان رشتے میں مضبوطی نہیں رہی۔
واضح رہے کہ تاریخ میں افریقی نژاد امریکی صدر کا جینیفر کے ساتھ تعلقات کی خبریں 2022 سے شروع ہوئی تھیں تاہم یہ افواہیں اس وقت پھر زور پکڑ گئیں جب اوباما نے جمی کارٹر کی آخری رسومات میں اہلیہ کے بغیر شرکت کی۔