Home نیوز پاکستان کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق ، 37 زخمی

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق ، 37 زخمی

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کے بروری بائی پاس پر باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔

باراتیوں کی بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں کابروری بائی پاس پر ایک موڑ کاٹتے وقت گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوئی اور کئی فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق واقعے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 37 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

بلوچستان حکومت نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی ہے۔ صوبائی حکومت نے زخمیوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کیے اور بتایا کہ شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ کردیا گیا ہے۔

 

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے ، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، کوئی غفلت پائی گئی تو مواخذہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو زخمیوں کی بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور لواحقین سے تعزیت بھی کی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...