Home سیاست آئینی ترامیم کے تمام پراسس کو غیرقانونی سمجھتے ہیں،بیرسٹر گوہر

آئینی ترامیم کے تمام پراسس کو غیرقانونی سمجھتے ہیں،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ آئینی ترامیم کے تمام پراسس کو غیرقانونی سمجھتے ہیں اس لئے سیاسی کمیٹی نے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ جو ہوا یہ سب غیر قانونی ہے، اسمبلی کے فلور پر بھی کہا کہ ہم نے کسی چیز سے اتفاق نہیں کیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تمام سیاسی جماعتوں کی بہ نسبت اچھے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ آیا، اس میں بھی ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی کیس کی سماعت تھی، ہم الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار، قانونی سوالات کا جواب دے چکے تھے، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فائنل آرڈر پاس کرنے سے روکا ہوا ہے، ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کی تھی کہ یہ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں امید ہے یہ مسئلہ اب ختم ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے الیکشن کمیشن نے جو بھی مانگا ہم نے پورا کیا، الیکشن کمیشن نے جو قانونی سوالات اٹھائے ان کا جواب جمع کروا چکے، الیکشن کمیشن نے جو بھی دستاویزات مانگی وہ ہم دے چکے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ یہ ہمارے ایم این ایز ہیں، ہمیں مخصوص نشستیں بھی ملنی تھیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترامیم کے تمام پراسس کو غیرقانونی سمجھتے ہیں اس لئے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ جو ہوا یہ سب غیر قانونی ہے، اسمبلی کے فلور پر بھی کہا کہ ہم نے کسی چیز سے اتفاق نہیں کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپیشل کمیٹی میں کبھی بھی صوبائی سطح پر آئینی بنچز کے قیام کی تجویز نہیں آئی، صوبائی سطح پر آئینی بنچز کا قیام اچانک ہی سامنے آیا ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...