Home سیاست بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مٹھائی کھلانے والے کا ہاتھ جھٹک دیا

بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مٹھائی کھلانے والے کا ہاتھ جھٹک دیا

Share
Share

اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو آئینی ترمیم پاس ہونے پر مٹھائی کھلانے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بیرسٹر گوہر نے منہ کی طرف مٹھائی بڑھانے والے کا ہاتھ جھٹک دیا، کیا آئینی ترمیم پاس ہونے کی مٹھائی آپ نہیں کھائیں گے، مٹھائی کھلانے والے نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا۔

سوال کرنے والے کا کہنا تھا کہ جو چار لوگ آپ کو منانے آ رہے ہیں کیا ان سے ملاقات کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے جواب میں کہا کہ کوئی ہم سے ملنے آتا ہے تو ہم انکار نہیں کریں گے، اس موقع پر صحافی نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ آپ احتجاج کریں گے، جس کے جواب میں رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ “انشاء اللہ”۔

بعد ازاں بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاسی کمیٹی ہے وہی سارے فیصلے کرتی ہے، ہم نے اصولی موقف اپنایا کہ جو کمیٹی بنی ہے وہ اس ترمیم کے پیش نظر بنی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مختصر وقت دیا گیا تھا اس لیے نام پارلیمانی کمیٹی کے لیے بھیجے، اگر کمیٹی شرکت کا فیصلہ کرتی تو ہمارے پاس آپشن نہ ہوتا، ہم آج ایوان میں احتجاج کریں گے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...