Home سیاست مخصوص نشستوں کے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر

مخصوص نشستوں کے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ امید کرتے ہیں عدلیہ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔کسی بھی سیاسی پارٹی کو جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ ریزرو سیٹیں نہیں مل سکتیں۔

رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری خواتین کی ریزرو سیٹوں کا شیڈول تبدیل کردیا تھا،80سیٹیں نہ ملنا بہت بڑا ایشو ہے، امید ہے سپریم کورٹ اس کا فیصلہ کرے گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دسمبر میں ہم نے مخصوص نشستوں سے متعلق فہرست آراو کے پاس جمع کرائی تھی، ہم نے حالات کی مناسبت سے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حالات کی مناسبت سے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا تھا، ہم نے ایک سنجیدہ فیصلہ کیا تھا اب بھی اس پر قائم ہیں، سپریم کورٹ سے درخواست ہے ہمارے کیس کا جلد سے جلد فیصلہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں عدلیہ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا، آئی ایم ایف کو جو خط لکھا اس میں کہیں نہیں لکھا کہ پاکستان کو قرض نہ دیں، ہم نے آئی ایم ایف خط میں صاف اور شفاف الیکشن کی تحقیقات کی یاد دہانی کرائی تھی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے امیدواروں سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی ہے، ہم نے مسئلہ فلسطین میں کسی اور مسئلے کو نہیں شامل کیا، کل شور شرابے میں قرارداد پاس کی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی بلڈنگ کے باہر مظاہرہ ہم نے ترتیب نہیں دیا، اگر اوورسیز آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے احتجاج کرتے ہیں تو ان کی اپنی مرضی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...