Home سیاست بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار معطل

بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار معطل

Share
Share

اسلام آباد: بیرسٹر گوہر خان کے گھر پر پولیس کے چھاپے مارے جانے کے معاملے پر ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا۔

ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق گزشتہ روز بیرسٹر گوہر کے گھر مقامی پولیس کے جانے پر انکوائری عمل میں لائی گئی ہے، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے بیرسٹر گوہر کو کسی بھی پولیس افسر کے قصور وار ہونے پر محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں ایف 7 پہنچی، مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے، یہ معلوم ہونے پر پولیس فوری واپس آگئی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی تھی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے پولیس آفیسر کو طلب کیا اور معاملہ کی تحقیق کا حکم جاری کیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...