Home سیاست اگر بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی ہوئے تو پوسٹل بیلٹ کیلئے اپلائی کریں گے،بیرسٹر گوہر

اگر بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی ہوئے تو پوسٹل بیلٹ کیلئے اپلائی کریں گے،بیرسٹر گوہر

Share
Share

راولپنڈی :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں سے متعلق پراسس کل تک مکمل ہو جائیگا اور ساتھ ہی پریس کانفرنس میں اعلان کر دینگے۔ 8 فروری کو الیکشن میں پی ٹی آئی کی دو تہائی اکثریت سے جیت ہوگی، اگر بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی ہوئے تو پوسٹل بیلٹ کیلئے اپلائی کریں گے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی نشان بلے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا،بلا پی ٹی آئی نہیں پاکستانی عوام اور ان کے حقوق کی نشانی ہے۔الیکشن کمیشن نے ہر مرحلہ پر روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ نشان نہ ملتا تو تمام سیٹوں سے الیکشن مشکوک ہوجاتے، آنے والا الیکشن کوئی بھی ہوتا نشان نہ ہونے سیکرپشن کا بازار لگ جانا تھا۔ دنیا کے تمام قوانین میں کسی سیاسی پارٹی سے نشان لینے کا قانون نہیں ہے، ہم نے ایسے الیکشن کرائے اس طرح کسی پارٹی نے نہیں کرائے ہیں،کل ٹکٹ کا اعلان کریں گے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ملک کے ہر حلقہ میں امیدوار ہوگا۔ تمام ٹکٹ جو دستخط کرکے جاری کریں گے وہ میڈیا سے شیئر کر دیں گے، ٹکٹوں کیلئے پیسوں کے لین دین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، تحصیل، ضلع اور ڈویڑن کی سطح پر کمیٹیاں قائم ہیں، ٹکٹوں کا کل پکا فائنل ہے پرسوں مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل پشاور ہائیکورٹ مصروف تھا آج ملاقات ہوئی، کل سائفر کیس لگا ہوا ہے پورا یقین ہے کہ عدالت سے ریلیف ملے گا اوپن ٹرائل ہوگا، سائفر کیس حکومت کے خلاف نہیں ہے، ملکی سلامتی کیلئے ہے، پوسٹل بیلٹ کیلئے ابھی اپلائی نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کو بہت سارے کیسز میں ملوث کیا جا رہا ہے

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...