Home سیاست آئینی ترامیم پر عمران خان سے ہدایات کے بعد حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر

آئینی ترامیم پر عمران خان سے ہدایات کے بعد حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے آئینی ترامیم کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے تقریباً اتفاق رائے ہوگیا ہے اور اب عمران خان کی ہدایات کے بعد کل حتمی اعلان کریں گے۔

میڈیا نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نےکہا کہ آج پی ٹی آئی اور اتحادیوں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات تھی، اس ملاقات میں ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم پر بات چیت کی، گزشتہ ملاقات پر اس بات کا امکان تھا کہ اتفاق رائے ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت ابھی چل رہی ہے، ہمارا ووٹ یا اس پر اتفاق رائے ہوگا تو ہم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ان کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھیں گے، تو ان سے ملاقات کے لیے آج ہم درخواست دیں گے، کل ان سے ملاقات کی کوشش کریں گے اور عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہم اپنا حتمی مؤقف دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات اور بحث ہوئی ہے اور ہم تقریباً اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی میں ہماری طرف سے عامر ڈوگر اور جمعیت علمائے اسلام کا نمائندہ بھی موجود تھا اور انہوں نے جو مسودہ پیش کیا ہے اور کمیٹی نے جس مسودے کی منظوری دی ہے وہ یہی ہے جس پر ہمارے مذاکرات مولانا فضل الرحمان سے چل رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے کل عمران خان سے ہدایات کے بعد ہم حتمی اعلان کریں گے لیکن آج مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تقریباً اتفاق رائے ہوگیا ہے اور یہ ہم عمران خان کے سامنے رکھیں گے اور ان کی جو بھی ہدایات ہوں گی اس سے کل آگاہ کریں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی آئے تھے اور مولانا فضل الرحمان نے انہیں وقت دیا اور ہماری بھی دعا سلام ضرور ہوئی لیکن مسودے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...