Home sticky post 5 خوبرو اداکارہ اریج چوہدری نے یکطرفہ محبت کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا

خوبرو اداکارہ اریج چوہدری نے یکطرفہ محبت کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور پہلی مس پاکستان اریج چوہدری نے یکطرفہ محبت کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔اداکارہ کاکہناہے کہ میں کبھی کسی کو اس مقام تک پہنچنے ہی نہیں دیتی جہاں وہ مجھ سے محبت کا اظہار کر سکے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یک طرفہ محبت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے محبت کے اظہار سے گریز کرنے کی وجہ بتا دی اور کہا کہ کبھی کسی سے یک طرفہ محبت نہیں کی، کیونکہ یہ وقت کا ضیاع ہے۔ اس لیے میں ابتدا سے ہی معاملات کو واضح رکھنا بہتر سمجھتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی کسی کو اس مقام تک پہنچنے ہی نہیں دیتی جہاں وہ مجھ سے محبت کا اظہار کر سکے۔ اگر مجھے محسوس ہو کہ کوئی شخص میرے لیے جذبات رکھتا ہے اور میں خود اس میں دلچسپی نہیں رکھتی، تو میں بروقت فاصلہ اختیار کر لیتی ہوں۔

اریج کے مطابق کسی کا دل توڑنا درست نہیں، میں دوسروں کے جذبات کے احترام پر یقین رکھتی ہوں، اسی لیے اگر مجھے اندازہ ہو جائے کہ سامنے والا سنجیدہ ہو رہا ہے تو میں صورتحال واضح کر کے خود کو الگ کر لیتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک کسی نے آ کر مجھ سے براہِ راست محبت کا اظہار نہیں کیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ اور ماڈل اریج چوہدری نے اپنے کیریئر کا آغاز مقابلہ حسن سے کیا اور پہلی مس پاکستان بنیں۔ بعد ازاں انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور فلموں و ڈراموں میں کام کیا۔ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں انہوں نے نتاشا کے کردار سے شہرت حاصل کی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...