Home Uncategorized سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کی شادیاں نہیں ہو رہیں،ژالے سرحدی

سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کی شادیاں نہیں ہو رہیں،ژالے سرحدی

Share
Share

لاہور: معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کی شادیاں نہیں ہو رہیں۔

حال ہی میں ژالے سرحدی نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

دوران شو اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ سوشل میڈیا پر بہت خوش نظر آتی ہیں تو کیا اصل زندگی میں بھی اتنی ہی خوش رہتی ہیں؟

اداکارہ نے جواب دیا کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں اس لیے وہ اپنے خوشگوار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن وہ جب اداس یا پریشان ہوتی ہیں تو ایسے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں۔

دوران گفتگو شادیوں اور تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں ان کے شوہر اور غیر شادی شدہ دوستوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کی شادیاں سوشل میڈیا کی وجہ سے نہیں ہو رہیں۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر خواتین کی اتنی تعریفیں کی جاتی ہیں کہ وہ خود کو حسین سمجھتی ہیں اس لیے وہ آنے والے ہر پرپوزل کو یہ سوچ کر مسترد کردیتی ہیں کہ ان کے پاس بہت آپشنز ہیں یہی وجہ ہے ان کی شادیاں نہیں ہو رہیں یا ان میں تاخیر ہو رہی ہے۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...