Home #ٹرینڈ بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا

بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا

Share
Share

نئی دہلی:بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی نظریاتی شدت پسندی کے باعث مسلمانوں کے خلاف فضا مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، جہاں ہندوتوا کے سخت گیر نظریے نے مسلمان ہونا جرم بنا دیا ہے۔

بی جے پی رہنماء مساجد کی تعمیر کے معاملے پر کھلے عام مسلمانوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ بھارتی جریدے "دی ہندو” کے مطابق ویسٹ بنگال کے علاقے مرشد آباد میں ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے بابری مسجد کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔

دوسری جانب "دی ٹائمز آف انڈیا” کے مطابق بی جے پی نے مغربی بنگال میں بابری مسجد کی تعمیر کی سخت مخالفت شروع کر دی ہے۔ بی جے پی کے رہنماء رامیشور شرما نے مسلمانوں کو سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی بنیاد کھودنے پر اسے مسلمانوں کی قبریں بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا، اور ریاست میں بابری مسجد کی تعمیر کبھی نہیں ہونے دی جائے گی۔

ہندو تنظیم اتسو سمیتی کے صدر چندر شیکھر تیواری نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ بابر کے نام سے منسوب مسجد کو برداشت نہیں کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بابری مسجد کی طرز پر نئی مسجد کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے کے عطیات بھی جمع ہو چکے ہیں۔

مودی سرکار کی سختیوں کے باوجود بھارت میں مسلمان اپنے بنیادی حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، جبکہ بی جے پی رہنماؤں کے نفرت انگیز بیانات بھارتی سیکولرازم کے دعوؤں کی نفی کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...