Home highlight لندن ہائی کورٹ کے حکم پر بھگوڑے عادل راجہ نے معافی مانگ لی

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر بھگوڑے عادل راجہ نے معافی مانگ لی

Share
Share

لندن:لندن ہائی کورٹ کے حکم پر بھگوڑے عادل راجہ نے معافی مانگ لی۔عادل راجہ نے جھوٹے الزامات اور کردار کشی پر بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سےتحریری معافی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی۔

معافی مانگتے ہوئے عادل راجہ نے اعتراف کیا کہ 14 سے 29 جون 2022 کے دوران میں نے ہتک آمیز الزامات لگائے تھےمیرے پاس ان الزامات کا کوئی دفاع موجود نہیں تھا۔ میں لندن ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق معافی مانگتا ہوں۔ 9 اکتوبر 2025 کے فیصلے میں مجھے ذمہ دار ٹھہرایا گیامجھے راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ۔

عدالت نے جون 2022 میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے مجرم عادل راجہ کو 22 دسمبر سے پہلے معافی مانگنے کی ہدایت کی تھی جبکہ معافی 28 دن تک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نمایاں رکھنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...