Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو اسپتال کی او پی ڈی کی چھت گر گئی

راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو اسپتال کی او پی ڈی کی چھت گر گئی

Share
Share

راولپنڈی میں بینظیر بھٹو اسپتال کی نئی تعمیر شدہ او پی ڈی کی چھت کا حصہ گر گیا۔

ذرائع کے مطابق چھت کا حصہ گرنے کا واقعہ او پی ڈی کے شعبۂ پیتھالوجی میں پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شعبہ پیتھالوجی کی تزئینِ نو 18 کروڑ روپے سے حال ہی میں مکمل ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اتوار کی چھٹی کے باعث اسپتال کا عملہ موجود نہیں تھا، واقعے کے بعد بلڈنگ ڈپارٹمنٹ اور محکمۂ صحت کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھت کا حصہ تیز گرمی کے باعث گرا جس کا کام ابھی جاری تھا۔

یاد رہے کہ سابق نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کروایا تھا، اُنہوں نے بینظیر بھٹو اسپتال کی نئی او پی ڈی کا افتتاح بھی کیا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...