Home سیاست ججز کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لئے بینچ تشکیل

ججز کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لئے بینچ تشکیل

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئرجج جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس بابرستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر ججوں کی جانب سے لکھے گئے خطوط کے بعد توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دو الگ الگ لارجر بینچز تشکیل دے دیے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو لارجر بینچ تشکیل دے دیے ہیں جو جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابرستار کے معاملے پر الگ الگ سماعت کریں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

جسٹس بابر ستار کے خط پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور سردار اعجاز اسحاق خان بینچ کا حصہ ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے کل دونوں کیسز کی کاز لسٹ جاری ہوگی اور سماعت کے لیے مقرر کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر جسٹس بابرستار پر دوہری شہریت سمیت دیگر الزامات کے تحت منفی مہم چلائی جا رہی تھی، جس پر جسٹس بابرستار نے الزامات چیف جسٹس کو توہین عدالت کی کارروائی کے لیے خط لکھ دیا تھا۔

جسٹس بابرستار نے اس سے قبل ان پر لگنے والے الزامات پر وضاحت بھی جاری کردی تھی اور تمام الزامات مسترد کردیے تھے۔

بعد ازاں جسٹس محسن اخترکیانی نے بھی ان کے خلاف چلنے والی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے خط لکھ دیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی شروع کی جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...