Home Uncategorized خبردار! دفتر میں موجود کرسی آپ کی جان بھی لے سکتی ہے ؟

خبردار! دفتر میں موجود کرسی آپ کی جان بھی لے سکتی ہے ؟

Share
Share

لندن: ماہرین نے کہا ہے کہ سارا دن کام کی وجہ سے لگاتار کرسی پر بیٹھنا جلد موت کے خطرے کو 16 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

شائع ہونے والی تحقیق جو کہ تقریباً 13 سالوں میں 4 لاکھ 80 ہزار 688 شرکاء کے ساتھ کی گئی، میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ لوگ جو اپنا زیادہ تر وقت کرسی پر بیٹھ کر گزارتے ہیں ان لوگوں میں دل کے امراض (Cardiovascular Disease) سے مرنے کا خطرہ 34 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

بیشتر ماہرین کا مشورہ ہے کہ دفاتر میں کام کرنے والوں کو وقتاً فوقتاً تھوڑی سے اٹھر کر ٹہلنا چاہیے تاکہ جسم کے تمام حصے رواں رہیں اور خون کی گردش بھی معمول کے مطابق رہے۔

جب ہم لمبے عرصے تک بنا کسی جسمانی حرکت کے اپنی سیٹ پر بیٹھے رہتے ہیں تو یہ صحت کے سنگین مسائل جیسے موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ شوگر، کمر کے ارد گرد جسم کی اضافی چربی اور کولیسٹرول میں خطرناک قسم کے اضافے کا باعث بن سکتا ہے جس سے دل کے امراض اور کینسر جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہمارے جسم کو حرکت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اس لیے جب ہم بہت زیادہ دیر تک ایک ہی جگہ پر بیٹھتے ہیں تو جسمانی اعضا میں خرابیاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اگر آپ بغیر کسی جسمانی سرگرمی کے روزانہ 8 گھنٹے سے زیادہ وقت کے لیے بیٹھے رہتے ہیں تو آپ کے مرنے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں جتنے کسی ایسے شخص کے جو موٹا پے کا شکار ہوتے ہیں یا بہت زیادہ سگریٹ پیتے ہیں۔

بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ تصورپایا جاتا ہےکہ کام کے بعد جم جانا بیٹھنے کے منفی اثرات کو منسوخ کر دے گا لیکن یاد رہے کہ اگر آپ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تب بھی زیادہ دیر تک بیٹھنا آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...