Home نیوز پاکستان بگ بیش لیگ،میلبرن سٹیڈیم کا مخصوص ایریا ‘پاکستان بے’ سے منسوب کر دیا گیا

بگ بیش لیگ،میلبرن سٹیڈیم کا مخصوص ایریا ‘پاکستان بے’ سے منسوب کر دیا گیا

Share
Share

میلبرن: آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ ( بی بی ایل) میں میلبرن کرکٹ سٹیڈیم ( ایم سی جی) کا ایک سٹینڈ "پاکستان بے” سے منسوب کردیا گیا۔

میلبرن کرکٹ سٹیڈیم کے سٹینڈ کے مخصوص ایریا کو "پاکستان بے” کا نام دیا گیا ہے جہاں میلبرن سٹارز کے مداح پاکستان بے میں بیٹھ کر ابتدائی 3 ہوم میچز دیکھ سکیں گے۔

پاکستانی سٹار حارث رؤف اور اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کے ابتدائی تین میچز 13 دسمبر، 2 اور 6 جنوری کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب میلبرن سٹارز نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے نام سے ممبرشپ کا بھی آغازکر دیا ہے۔

ممبرشپ حاصل کرنے والے فینز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان بے میں بیٹھ کرمیچ دیکھیں گے، ایم سی جی کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بے کے نام سےشروع کر دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...