Home کھیل آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، مچل مارش ایونٹ ادھورا چھوڑ کر واپس روانہ

آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، مچل مارش ایونٹ ادھورا چھوڑ کر واپس روانہ

Share
Share

دہلی: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا، آل راؤنڈر مچل مارش ایونٹ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مچل مارش کی وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچل بھارت سے پرتھ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، مچل مارش کی واپسی کی تصدیق ابھی کی جانا باقی ہے تاہم بتایا جارہا ہے کہ مچل مارش ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مچل مارش ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس گئے ہیں، ورلڈکپ کے لیے بھارت میں ٹیم جوائن کرنے لیے ٹائم فریم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گلین میکسویل بھی کنکشن کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ ہفتے کو شیڈول ہے۔

Share
Related Articles

سہ ملکی سیریز ، نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

لاہور :سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف...

ٹرائی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

لاہور: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان...

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ...