Home سیاست وزیراعظم کی کرغستان کی کابینہ کے چیئرمین سے دو طرفہ ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو

وزیراعظم کی کرغستان کی کابینہ کے چیئرمین سے دو طرفہ ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور کرغستان کی کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی جہاں تجارت، سرمایہ کاری، عوامی و علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین جناب اکیل بیک جاپاروف سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں جمہوریہ کرغزستان کی شرکت کا شکریہ ادا کیا اور ایس سی او کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے کرغستان کی جانب سے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ کرغزستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں تجارت، سرمایہ کاری، عوامی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

کرغزستان کے کی کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف نے پاکستان کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی دورے پر آئے ہوئے وفود کے پرتپاک استقبال، بہترین انتظامات اور شان دار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کرغستان کی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے گا۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...