Home سیاست وزیراعظم سے بلاول بھٹو اور حافظ نعیم کی ملاقات، فلسطینیوں کے ساتھ 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ

وزیراعظم سے بلاول بھٹو اور حافظ نعیم کی ملاقات، فلسطینیوں کے ساتھ 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جہاں وزیراعظم کی میزبانی میں فلسطین کے حق میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملاقات میں موجود سیاسی جماعتوں نے غزہ اور فسلطینیوں کے ساتھ قومی سطح پر اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غزہ اور فلسطین میں نہتے فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے اور فلسطینی بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے کے لیے وزیر اعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔

سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں 7 اکتوبر کو ملک بھر میں غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے شکار نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے لیے یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا اور یوم یکجہتی فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔

آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، شیری رحمان، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہوں گے۔

ملاقات میں 7 اکتوبر کو پاکستان بھر میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور ان پر جاری اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے اجتماعات اور سیمینار منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں صدر مملک آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف شرکت کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کی فلسطین اور غزہ میں جاری نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے حوالے سے یوم یکجہتی پر بھرپور حمایت کی اور ملاقات میں جماعت اسلامی کے غزہ اور فلسطین میں جاری نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں یکجہتی کے مؤقف کی تعریف کی گئی۔

ملاقات میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور ان کے وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر میں فلسطینوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے اور اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کے واک آؤٹ کو سراہا۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے 7 اکتوبر کو فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ غزہ میں قابض افواج کے سفاکانہ قتل عام کے ایک سال بعد جنگ کا دائرہ لبنان تک پھیل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں سفاکانہ قتل عام سے شروع ہونے والی جنگ کا پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ ہے، پوری قوم کو سامراجی صہیونی ایجنڈے کے خلاف ایک آواز میں بولنا چاہیے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...