Home نیوز پاکستان بلاول بھٹو ایک روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای پہنچ گئے

بلاول بھٹو ایک روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام اور پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو دبئی میں بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک

راولپنڈی :پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے...

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...