Home نیوز پاکستان حکومت نے 15 ماہ میں ایک تنکا نہیں توڑا آخری ہفتے میں کون سی تلواریں چلا لیں گے، شیخ رشید

حکومت نے 15 ماہ میں ایک تنکا نہیں توڑا آخری ہفتے میں کون سی تلواریں چلا لیں گے، شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگست کا پہلا ہفتہ ہی بہت اہم ہوگا اور سیاست کا رخ پتہ چل جائے گا، ان کی گوٹی پھنس گئی ہے اور یہ گوٹی ایسی پھنسی ہے کہ ان کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 15 مہینوں میں حکومت نے ایک تنکا نہیں توڑا اس آخری ہفتے میں کون سی تلواریں چلا لیں گے، بھائی کو سفارتی پاسپورٹ دلوانے کے باوجود 15 مہینے میں نہیں لا سکے اب خدا جانتا ہے نواز شریف کس حال میں اور کب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو جس تیزی سے لانچ کیا تھا وہ ٹریلر ہی چلا اور فلم سنسر بورڈ نے پاس نہیں کی، اب یہ پانچ آدمیوں کے نام جو دے رہے ہیں یہ نام اتنی آسانی سے سنسر بورڈ میں پاس نہیں ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راجہ ریاض بھی اپنا کام ڈال سکتا ہے، اگست میں 85 رکنی کابینہ اور ان کے حکمران اپنے سائز اور اوقات میں آ چکے ہوں گے، ستمبر ستمگر ہوگا، سیاسی پارٹیاں جو توڑ پھوڑ کے عمل سے دوچار ہونے والی ہیں وہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں گی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگست کا پہلا ہفتہ ہی بہت اہم ہوگا اور سیاست کا رخ پتہ چل جائے گا ان کی گوٹی پھنس گئی ہے اور یہ گوٹی ایسی پھنسی ہے کہ ان کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں 15 مہینوں میں انہوں نے ایک تنکا نہیں توڑا اس آخری ہفتے میں کون سی تلواریں چلا لیں گے بھائی کو سفارتی پاسپورٹ دلوانے کے باوجود 15…

ان کا کہنا تھا کہ آخری ہفتے میں شہباز شریف نے جو افتتاحوں کا جمعہ بازار لگایا ہے دن میں ایک درجن سے زائد افتتاح کر کے کارکردگی کی جو ایک فوٹو گرافی کی جا رہی ہے نہ پیسے ہیں نہ وقت ، نہ ہی لوگ بیوقوف ہیں، اب لوگوں کو شعور آ چکا ہے ان کو پتا ہے کہ حقیقت کیا ہے اور دکھاوا کیا ہے، اب لوگ عزت نفس، اصول، سچائی اور حقیقت کو ووٹ دیں گے، چور بازاری اور دکھاوے کو کوئی ووٹ نہیں ملیں گے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ سیاسی شکست اور سیاسی قبرستان ان کا مقدر ہوگا، عوام کو سب سمجھ ہے جو مایوسی اس پی ڈی ایم کو ملنے والی ہے اس کا اسے اندازہ ہے، اگر اللہ کو منظور ہوا اور میں زندہ رہا تو 13 اگست کی رات 10 بجے جشن آزادی لال حویلی کے باہر اسی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا اور 12 بجکر 1 منٹ پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی

اسلام آباد: پاکستان کے آٹو سیکٹر میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی...

شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں بروقت کارروائی...