Home نیوز پاکستان بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

Share
Share

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی اور تاریخی واپسی پر مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو زبردست فتح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اْمید ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ امن کو اولین ترجیح دے گی اور دنیا بھر میں جاری تنازعات کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ مینڈیٹ جنگ کی مخالفت کرنے کی وجہ سے ملا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں

Share
Related Articles

حکومت کا جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے...

ماہرین نے چیونگم چبانے کے شوقین افرادکو خبردارکردیا

چیونگم چبانے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر ہے، ایک تحقیق...

دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

کوئٹہ: دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد...

صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور ،عدالت کا رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی وحید مراد کی...