Home نیوز پاکستان بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

Share
Share

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی اور تاریخی واپسی پر مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو زبردست فتح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اْمید ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ امن کو اولین ترجیح دے گی اور دنیا بھر میں جاری تنازعات کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ مینڈیٹ جنگ کی مخالفت کرنے کی وجہ سے ملا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...