Home sticky post 3 بلاول بھٹو کی بیلجیئم فارن افیئر کمیٹی کی وائس چیئر سمیت ایوان نمائندگان کے ممبران سے ملاقات ،پرامن بقائے باہمی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ

بلاول بھٹو کی بیلجیئم فارن افیئر کمیٹی کی وائس چیئر سمیت ایوان نمائندگان کے ممبران سے ملاقات ،پرامن بقائے باہمی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ

Share
Share

برسلز:سابق وزیر خارجہ و چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نےبرسلز میں بیلجیئم فارن افیئر کمیٹی کی وائس چیئر ، مسز کیٹلین ڈیپورٹر (Mrs katleen Depoorter) اور چیئر آف پاکستان بیلجیئم پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ فرانکیم بیلجینڈ سمیت بیلجیئم کی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے ممبران سے ملاقات کی ہے ۔
وفد نے دوران ملاقات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی اور پرامن بقائے باہمی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا،پارلیمانی وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ، خطے میں آگے بڑھنے پائیدار قیام امن اور مسائل کے حل کیلئے جامع مذاکرات کا حامی ہے۔دونوں اطراف نے پاکستان اور بیلجیئم تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک؛ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اطلاعات و ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی چیئرپرسن اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وزیر تجارت، دفاع اور امور خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان، ایم کیو ایم کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر برائے بحری امور سینیٹر سید فیصل علی سبزواری؛ بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...