Home سیاست پرانی سیاست اور نفرتوں کو ختم کرنا ہو گا،بلاول بھٹو

پرانی سیاست اور نفرتوں کو ختم کرنا ہو گا،بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاید میں پہلا سیاست دان ہوں جو اس پلیٹ فارم پر خطاب کر رہا ہوں۔

آئینِ پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب کرتے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بالادستی کے لیے کام کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ڈکٹیٹر کے خلاف اپنا کردار ادا کیا، اس گولڈن جوبلی پر مایوس تو نہیں لیکن مستقبل بہتر کرنا ہو گا، پرانی سیاست اور نفرتوں کو ختم کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مختلف سوچ کے حامل افراد کو جگہ دینا ہو گی، ہمیں پارلیمنٹ کے مشترکہ مفادات اور ملک کے لیے آگے بڑھنا ہو گا، عوام اور پاکستان کے لیے اکٹھے کوششیں کرنی ہوں گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں غیرجمہوری قوتوں کو دکھانا تھا جمہوری حکومت کیسے قائم کرتے ہیں، ہمیں تو پارلیمان اور عوام کا اعتماد بحال کرنا تھا، راتوں رات سارے ادارے نیوٹرل ہو رہے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں مایوس نہیں ہوں کافی کچھ سیکھ گیا ہوں، میں یہ تو نہیں کہے سکتا کہ جمہوریت مضبوط ہوئی ہے، اتنا وعدہ کرتا ہوں کہ آنے والی نسل کا کل ہمارے آج سے بہتر ہو گا۔

سپریم کورٹ آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ الیکشن نہیں ہو رہے، پارلیمانی جمہوریت پر اب سوال اٹھ رہے ہیں؟

بلاول بھٹو زرداری نے ایک سوال پر کہا کہ الیکشن ہو رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو یقین ہے الیکشن ہو جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ ان شاء اللّٰہ انتخابات ہو جائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...