Home سیاست بلاول بھٹو نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا

بلاول بھٹو نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا

Share
Share

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا۔

سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہے ہیں، سردار سلیم حیدر پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ آپ ہمارے گورنر پنجاب ہوں گے، بتایا گیا ہے کہ آج رات تک نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔

ادھر پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختونخوا کا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق گورنر بننے کی دوڑ میں امجد آفریدی اور عاصمہ عالمگیر بھی شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا گورنر مقرر کرنے کیلئے مرکزی قیادت کی جانب سے فیصلہ کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...