Home سیاست بلاول بھٹو نے ثابت کیا مسٹر 10پرسنٹ کے بیٹے ہیں، بیرسٹر گوہر

بلاول بھٹو نے ثابت کیا مسٹر 10پرسنٹ کے بیٹے ہیں، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ثابت کیا مسٹر 10پرسنٹ کے بیٹے ہیں، انہوں نے گھر کا غصہ ایوان میں نکالا،بلاول نے انتہائی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے۔

بیرسٹرگوہر، عامرڈوگر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کر رہے تھے ایوان اچھے طریقے سے چلے، فارم 47 سے جیتے ہوئے بلاول نے اسمبلی میں تقریر کی۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بلاول جمہوریت کی باتیں برائے نام کرتے ہیں، بلاول بھٹو نے اپوزیشن اراکین کو غلط الفاظ سے پکارا، ڈپٹی سپیکر نے پیپلزپارٹی کے نمائندے کی حیثیت سے اجلاس بلایا، بلاول بھٹو کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب عامر ڈوگر نے کہا کہ بلاول نے ایوان کا ماحول خراب کیا، بلاول بھٹو نے ثابت کیا مسٹر 10پرسنٹ کے بیٹے ہیں، بلاول نے گھر کا غصہ ایوان میں نکالا، ہم نے بلاول کو تحمل سے سنا، جب انہوں نے ذاتی حملے کئے پھر نعرے لگائے۔

انہوں نے کہاکہ بلاول کی تقریرکی مذمت کرتے ہیں، ہم آگ کے دریا سے گزر رہے ہیں، ایوان کے اندراور ان کو باہر بھی بھرپورجواب دیں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...