Home sticky post 4 ن لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے کرنے ہوں گے، بلاول بھٹو

ن لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے کرنے ہوں گے، بلاول بھٹو

Share
Share

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو اسے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے، وہ سمجھتی ہے ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہے اور انہیں کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔

لاڑکانہ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی ہر کسی کا بنیاد حق ہے وفاق کی جانب سے صوبوں کو ان کا حق ملنا چاہیے، ہم نے معاہدے کے تحت ن لیگ کے وزیراعظم کو ووٹ دیا امید ہے ہماری شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے طے ہوا تھا کہ صوبوں کا پی ایس ڈی پی مل کر بنائیں گے مگر چھوٹے صوبوں کے ساتھ وفاق کا رویہ اچھا نہیں، ہم سے وعدہ کیا گیا کہ سندھ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سمجھتی ہے ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہے اور انہیں پوچھنے کی ضرورت نہیں، ن لیگ کے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ وہ یک طرفہ متنازع فیصلے کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہریں نکالنے کا فیصلہ بھی کالاباغ ڈیم کی طرح یک طرفہ فیصلہ ہے، اس کے خلاف احتجاج کا آغاز سندھ سے نہیں کے پی سے ہوا تھا ہم نے اس متنازع فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا، ن لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو اسے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے۔

Share
Related Articles

نیوزاینکر کو گولی مار کر شوہر نے خودکشی کرلی

بیروت:لبنان میں نیوزاینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے...

ٹی ٹی پی سے مذاکرات جنرل باجوہ کا فیصلہ تھا پی ٹی آئی کا نہیں، عمرایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ڈی جی آئی...

مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا دودھ پیتا ہے؟

ممبئی:ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر...

مزید 16 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے جارہے ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد :وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مزید 16...