Home سیاست بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے پھر ملاقات ، آئینی ترمیم کے نکات پر تفصیلی گفتگو

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے پھر ملاقات ، آئینی ترمیم کے نکات پر تفصیلی گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ دیگر پی پی رہنما نوید قمر اور مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان 26ویں آئینی ترمیم کے نکات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد بلاول بھٹو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

قبل ازیں بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں بلاول بھٹو کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر، مرتضی وہاب اور جمیل سومرو موجود تھے جبکہ فضل الرحمان کے ساتھ عبدالغفور حیدری اور مولانا عطا الرحمان موجود تھے، دونوں رہنماوٴں کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ یہ چیئرمین بلاول کی مولانا فضل الرحمان سے ایک روز میں دوسری ملاقات ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...