Home سیاست بجٹ کے معاملے پر تحفظات، بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

بجٹ کے معاملے پر تحفظات، بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بجٹ پر تحفظات کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ون آن ون ملاقات جاری ہے۔

بلاول بھٹو یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو وفاق اور پنجاب کے بارے میں تحفظات اور وفاقی بجٹ پر اپنی پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد کیلیے فون کر کے انہیں بجٹ سے متعلق تحفظات پر بات چیت کیلیے مدعو کیا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...