Home سیاست وزیراعظم سےبلاول بھٹو کی ملاقات، پنجاب میں پی پی کو مسلسل نظر انداز کرنے کا شکوہ کردیا

وزیراعظم سےبلاول بھٹو کی ملاقات، پنجاب میں پی پی کو مسلسل نظر انداز کرنے کا شکوہ کردیا

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں اُن کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم اور بلاول کی ملاقات میں ن لیگ، پی پی کے وفود بھی شامل تھے۔ پی پی چیئرمین وزیراعظم سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے جبکہ مسلم لیگ ن سے اسحاق ڈار ، رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی اور بجلی کے زیادہ بلوں کا معاملہ اٹھایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت عوام دوست پالیسیاں بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا اور کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مسلسل نظر انداز کی جا رہا ہے۔

ملاقات میں ملک میں بجلی کے بلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کو درپیش چیلنجر کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یاد رہے کہ پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کے باعث بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل دونوں جماعتوں کی قیادت نے بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے پر اپنے رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے بھی روک دیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...