Home سیاست بلاول بھٹو کاپارٹی کے مرکزی عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلان

بلاول بھٹو کاپارٹی کے مرکزی عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلان

Share
Share

کراچی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل تاج حیدر ہوں گے، اس سے پہلے نیئر بخاری کے بعد سیکرٹری جنرل کا عہدہ خالی پڑا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے پانچ ایڈیشنل سیکرٹری جنرلز کی بھی تقرری کر دی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری جنرلز میں مراد علی شاہ، ذوالفقار علی بدر اور صابر بلوچ شامل ہیں، ہمایوں خان اور محمد حیات ٹوچی کو بھی ایڈیشنل سیکرٹری جنرلز کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو کی جانب سے تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...