Home سیاست اقلیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں،نوازشریف

اقلیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں،نوازشریف

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقلیتیں ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

پارٹی کے اقلیتی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے لیے خدمات پر اقلیتی برادری کو سلام پیش کرتا ہوں، مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، میرے لیے سب برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں روز بروز اقلیتی برادری کا اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان ایک گلدستہ ہے اور اس کو مل کر سجائیں گے، پاکستان اقلیتوں کے بغیرمکمل نہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ اقلیتی برادری نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دیں، میں اقلیت سے ایسے فوجیوں کو بھی جانتا ہوں جنہوں نے وطن کیلئے قربانیاں دیں۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ اقلیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، قائد اعظم کے کئی ساتھی ہندو اور کرسچن برادری سے تعلق رکھتے تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ اقلیتی برادری نے پاکستان بنانے میں قائداعظم کا ساتھ دیا، ہم سب ایک ہی ملک کے باشندے ہیں، ہمیں اقلیتوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ بھی آگے بڑھیں۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...