Home سیاست توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے تناظر میں ہونیوالی کارروائیوں کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

بانی پی ٹی آئی نے متفرق درخواست میں سزا معطلی کے فیصلے میں تبدیلی کی استدعا کی تھی، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 11 دسمبر کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فیصلے کے مطابق قانون میں سزا معطلی کے آرڈر میں نظر ثانی یا ترمیم کی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے سزا معطل ہوسکتی ہے، فیصلہ نہیں، سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ سزا معطلی سے فیصلہ معطل نہیں ہوتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سزا معطلی کی درخواست میں فیصلہ معطل کرنے کی استدعا نہیں کی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...