Home سیاست بلاول نے کسی پرالزام نہیں لگایا، حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کا وعدہ دہرایا، مرتضی وہاب

بلاول نے کسی پرالزام نہیں لگایا، حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کا وعدہ دہرایا، مرتضی وہاب

Share
Share

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے سیلاب کی امدادی رقم کے حوالے سے کسی فرد یا ادارے پر بدعنوانی کا الزام نہیں لگایا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان کے حالیہ دورے پر کی گئی تقریر کے حوالے سے کچھ دعوؤں کو غلط طریقے سے پیش کر کے تاثر دیا کہ انہوں نے سیلاب کے حوالے سے امدادی رقم میں کسی فرد یا ادارے پر بدعنونی کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترجمان کی حیثیت سے میں ان تمام باتوں کو مسترد کرتا ہوں۔ مرتضی وہاب نے وضاحت کی کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ورلڈ بینک کے قرضے کے برابر حصہ دینے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کا مطالبہ دہرایا تھا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...