اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بل گیٹس کی انسانیت کے لیے خدمات لائق تحسین ، حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
پولیوکے خاتمے کے لیے قومی ٹاسک فورس کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیوخاتمے،بنیادی صحت، بچوں کی بہترنشوونما میں گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ3سالوں میں پولیوکے خاتمے کے لیے مالی معاونت میں اضافہ ہوا، گزشتہ دوسال میں انسداد پولیو کے لیے مالی معاونت کا 30 فیصد بل گیٹس فاؤنڈیشن کا ہے، پولیو خاتمے کے لیے سعودی عرب نےآئندہ 5 سال میں پچاس کروڑڈالرکی یقین دہانی کرائی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سرحدی نقل وحمل کےباعث بھی پولیووائرس پاکستان آیا، ہم نےاس مسئلے سے موثراندازمیں نمٹنا ہے، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اپنے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہم نے ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےعوام اورحکومت کی طرف سے بل گیٹس کوخوش آمدید کہتا ہوں، ملک میں صحت اورسماجی شعبےمیں آپ کی خدمات سے پاکستان مستفید ہورہا ہے۔
اس موقع پر بل گیٹس نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، پاکستان کےساتھ انسداد پولیواورصحت کےدیگرشعبوں میں کام کرنےکےلیےپرعزم ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹائزیشن کا منصوبہ ہماری ترجیح ہے۔