Home Uncategorized بلی کو ایئرپورٹ پر نوکری مل گئی

بلی کو ایئرپورٹ پر نوکری مل گئی

Share
Share

سان فرانسیسکو: امریکا میں سان فرانسیسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بلی کو نوکری پر رکھ لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام پریشان مسافروں کو پُرسکون کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر رکھی گئی بلی کی عمر 14 سال ہے اور اسے پائلٹ کا یونیفارم اور کیپ پہنا کر اس کی تصویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ’ویگ بریگیڈ‘ نامی پروگرام پہلی بار 2013 میں کیلی فورنیا کے ہوائی اڈے پر شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد پریشان مسافروں کی مدد کیلئے جانوروں کو استعمال کرنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ پروگرام کتوں تک محدود تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں توسیع کی گئی اور اس میں تربیت یافتہ بلیوں اور خرگوشوں کو بھی شامل کیا گیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...