Home Uncategorized ‎بی جے پی نے سنی دیول کو الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا

‎بی جے پی نے سنی دیول کو الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا

Share
Share

‎ ممبئی: پاکستان مخالف فلمیں بنانے کے باوجود بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بالی ووڈ اسٹار سنی دیول کو الیکشن 2024 لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

‎بھارتی میڈیا کے مطابق 30 مارچ ہفتے کے روز بی جے پی نے لوک سبھا امیدواروں کی اپنی آٹھویں فہرست جاری کی تھی جس میں پنجاب سے چھ، اڈیشا سے تین اور مغربی بنگال سے الیکشن لڑنے والے دو امیدواروں کے نام شامل تھے۔

‎رپورٹ میں بتایا گیا کہ سْپر اسٹار سنی دیول جوکہ اس سے قبل گورداسپور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے انہیں نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی نے سائیڈ لائن کرتے ہوئے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا۔
‎بی جے پی کا کہنا ہے کہ سنی دیول پارلیمنٹ کے رْکن ہونے کے باوجود بھی پارلیمنٹ سے اکثر غیر حاضر رہتے تھے، اسی وجہ سے پارٹی نے اْن کی جگہ دنیش سنگھ ببو کو الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کیا ہے۔

‎اس سے قبل بی جے پی نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو ہماچل پردیش کے شہر مندی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کیا تھا۔

‎یاد رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 19 اپریل کو انتخابات کا آغاز ہوگا اور 4 جون کو حتمی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...