Home سیاست ‎علی امین گنڈاپور کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع

‎علی امین گنڈاپور کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع

Share
Share

‎اسلام آباد: پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔درخواست میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی استدعاکی گئی ہے ۔

‎ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست راجہ ظہورِ الحسن ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی۔

‎دائر درخواست میں درخواست گزارنے موٴقف اختیار کیا کہ کبھی جان بوجھ کر اس عدالت میں پیش نہ ہونے سے گریز نہیں کیا، درخواست گزار انتخابی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔

‎درخواست میں استدعاکی گئی کہ علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔

‎واضح رہے کہ ایک روز قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور شاہ محمود قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...