Home سیاست ‎پہلے ہی کہہ دیا تھا سیاست شہباز شریف کی چلے گی نواز شریف کی نہیں، شیخ رشید

‎پہلے ہی کہہ دیا تھا سیاست شہباز شریف کی چلے گی نواز شریف کی نہیں، شیخ رشید

Share
Share

‎راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا سیاست شہباز شریف کی چلے گی نواز شریف کی نہیں۔بہت پہلے کہا تھا ’ن‘ میں سے ’ش‘ نکلے گی۔

‎راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے تین مقدمات کی تین تین نقول ہمیں فراہم کر دی گئی ہیں، ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 کیس چل رہے ہیں، 11 کیس دہشتگردی عدالت میں ہیں وہاں آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے۔

‎انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست اس جگہ چلی گئی ہے جہاں اب شہبازشریف کی سیاست ہے، بہت پہلے کہا تھا ’ن‘ میں سے ’ش‘ نکلے گی۔

‎سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے، بیگناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، جیلیں بھری ہوئی ہیں، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، اپنا دفاع کریں گے، ہم رہائی کی بھیک نہیں مانگ رہے۔

‎شیخ رشید احمدنے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں غریب کا چولہا جلے، پاکستان کو آگے جانا چاہیے کیونکہ غریب کی حالت بہت خراب ہے، 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کیلئے معافی کا اعلان کریں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...