Home نیوز پاکستان خضدار میں دھماکہ، ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید

خضدار میں دھماکہ، ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید

Share
Share

خضدار : بلوچستان کے ضلع خضدار میں سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کی گاڑی پر کیا گیا، دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد جاموٹ شہید جبکہ دو راہگیر زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے خضدار واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے پولیس افسر کی شہادت پر تعزیت و اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ پر معمور سکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے، واقعہ کی تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے ۔

علی مردان ڈومکی نے کہاکہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...