Home نیوز پاکستان سبی میں جناح روڈ پر دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

سبی میں جناح روڈ پر دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Share
Share

سبی: سبی میں جناح روڈ پر سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکہ ہو گیا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران ہوا، بم موٹرسائیکل میں نصب تھا، ریلی میں دھماکے کے باعث زخمی ہونے والوں میں سے تین شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال سبی ڈاکٹر بابر شاہد نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سبی سمیت کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ڈاکٹروں اور عملے کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے، پولیس ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقے کی ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔

ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...