Home sticky post 5 یو اے ای میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

یو اے ای میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

Share
Share

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کل 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں، متحدہ عرب امارات کی جانب سے حکومت؛پاکستان کو جرائم کی تفصیل فراہم کی گئی، حکومت نے بڑے جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں منشیات کے جرائم میں ملوث 2ہزار 470 افراد کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے، اس کے علاوہ فراڈ، دھوکہ دہی اور جنسی ہراسانی میں ملوث 100 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق چوری کے جرم میں یو اے ای میں قید 704 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے، قتل اور راہزنی میں ملوث 216 پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے جبکہ غیر قانونی طور پر یو اے ای میں رہائش پزیر 375 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...